لندن میں بھارتی وزیر اعظم نریندرا مودی کی آمد ، کشمیریوں کا بھارتی وزیر اعظم کے خلاف احتجاج

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین بدھ 18 اپریل 2018 17:14

لندن (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 18 اپریل 2018ء) : بھارتی وزیراعظم کی لندن آمد کے پیش نظر کشمیریوں نے برطانوی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج کیا۔ تفصیلات کے مطابق برطانوی پارلیمنٹ کے باہر احتجاج میں بڑی تعداد میں کشمیریوں نے شرکت کی ۔مظاہرے میں برطانوی رکن پارلیمنٹ لارڈ نذیر بھی شامل ہیں۔

(جاری ہے)

مظاہرین نے کشمیر کے حق میں اور بھارت مخالف نعرے بازی بھی کی۔ مظاہرین نے مطالبہ کیا کہ کشمیر میں مظالم کو بند کر کے کشمیریوں کو حق خود ارادیت دیا جائے۔ بھارتی وزیر اعظم کی لندن آمد پر سکھ برادری نے بھی اپنے مطالبات کے حق میں سراپا احتجاج ہیں۔ مظاہرین کو پُرامن رکھنے کے لیے برطانوی پولیس کی بھاری نفری تعینات کر دی گئی ہے۔