المصطفیٰ ویلفیئرسوسائٹی نے ایم ٹرنک والاکے تعاون سے سیفی کلینک عثمانیہ کالونی میں فری میڈیکل کیمپ کاانعقاد

بدھ 18 اپریل 2018 17:32

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی نے ایم ٹرنک والاکے تعاون سے سیفی کلینک عثمانیہ کالونی (ناظم آباد)میں فری میڈیکل کیمپ لگایاجس کا افتتاح آزادکشمیر اسمبلی کے رُکن پیر سید علی رضاشاہ بخاری نے چیئرمین المصطفیٰ ڈاکٹرحاجی حنیف طیب اورمولانا حسنین بخاری کے ہمراہ کیا ۔کیمپ میں200سے زائدمریضوں نے استفادہ کیا۔

جس میںجنرل اوپی ڈی50،دانتوں کے امراض کی20،بلڈشوگر 22اورآنکھوںکے امراض میں مبتلا 66مریضوں کا چیک اًپ ہوا۔جبکہ16مریض ایسے تھے جن کا موتیاپک چکا تھا،اُن کوالمصطفیٰ گلشن اقبال بلایاگیا،جہاں اُن کا فری آپریشن کیاجائے گا۔مریضوںکوفری ادویات بھی فراہم کی گئیں۔اس موقع پیر سید علی رضاشاہ بخاری نے کہاکہ اگر تمام منتخب افراداپنے اپنے علاقوں میں غریب ،یتیم ،مسکین ،بیواؤں کی اس اندازمیں مددکریں جس اندازمیں المصطفیٰ کررہی ہے تو یقینا ہمارے معاشرے میں بہت سے تکالیف ختم ہوجائیں گی،انہوںنے بتایاکہ میں دنیا کے جس ملک بھی گیا ہرجگہ میں نے المصطفیٰ کی تعریف سنی ہے ۔

(جاری ہے)

لیکن جب میںنے المصطفیٰ کادورہ کیا اور اپنی آنکھوں سے ہسپتال کا معائنہ کیا تو میں نے دیکھا کہ میری توقعات سے بڑھ کر کام کیاجارہاہے ۔ المصطفیٰ پاکستان بھر میں آئی کیمپوں،ہونٹ وتالوکٹے افرادودیگر کیمپوں کے ذریعے غریب عوام کو طبی سہولتیں فراہم کررہاہے اور اب تک لاکھوں افرادان کیمپوں سے مستفیض ہوچکے ہیں۔المصطفیٰ انسانیت کی خدمت کے حوالے سے ایک عظیم کام انجام دے رہی ہے جو ہمارے نبی ؐکی تعلیمات کے عین مطابق ہے۔

دکھی انسانیت کی خدمت کرنا ہر شخص کا فرض ہے ۔ڈاکٹرحاجی حنیف طیب نے کیمپ لگانے پرڈاکٹرز،پیرامیڈیکل اسٹاف اورمعاونین کا شکریہ اداکرتے ہوئے کہاکہ المصطفیٰ انسانیت کی فلاح اور بیماروں کی صحت اور اُن کی آگاہی کے لئے مختلف کیمپوں کا انعقادکرتی ہے اور یہ سلسلہ معاونین ومخیر حضرات کی مددسے انشاء اللهآئندہ بھی جاری رہے گا۔