با چا خا ن میڈیکل کمپلیکس صوابی میں جد ید طبی الا ت کی تنصیب

بدھ 18 اپریل 2018 18:04

پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) صوبا ئی حکو مت کی طر ف سے گجو خا ن میڈ یکل کا لج صوابی کے بڑ ے ٹیچنگ ہسپتا ل با چا خا ن میڈ یکل کمپلیکس صوابی میں 994 ملین روپے کی خطیر رقم کی لا گت سے جدید آلا ت کے تنصیب کا کام مکمل کیا گیا جن میں سٹی سکین، فلو روسکو پی، میمو گرافی، الٹرا سا ونڈ، ایکسرے، لیتھو ٹرپسی، ایکو وغیرہ کے ساتھ CCU میڈیکل و سر جیکل ICU جدید ترین آپر یشن تھیٹر، بچو ں اور نو مو لو د کیلئے ICU با ئیو میڈ یکل گیسز فرا ہمی، لا نڈ ری اور جنر یٹر (بیک اپ) وغیرہ کی سہو لیا ت شا مل ہیں۔

(جاری ہے)

اس منصو بے کا معا ئینہ کر نے کیلئے سپیکر خیبر پختو نخوا اسمبلی اسد قیصر اور وزیر صحت شہرام خا ن تر کئی نے با چا خا ن میڈ یکل کمپلیکس کا دورہ کیا۔ مذکو رہ الا ت کے معا ئنے کے دوران سپیکر صوبا ئی اسمبلی اسد قیصر اور سنیئر وزیر صحت و انفا رمیشن ٹیکنا لو جی شہرا م خا ن تر کئی نے مذکو رہ منصو بے کا آج تفصیلی معا ئنہ کیا اور اس پر پو رے اطمنا ن کا اظہا ر کیا اور اسے PM&DC کی ضر ورت اور خصو صا صوابی کے عوام اور قر یبی اضلا ع کے مر یضو ں کیلئے شگو ن قرار دیا۔ اُنہو ں نے عما رت کے حوالے سے C&W کے حکا م کو کا م جلد مکمل کر نے کی ہدایت کی۔ تا کہ علا قے کے عوام کو بر وقت ریلیف مل سکے۔

متعلقہ عنوان :