کیرن بائی پاس کی تعمیر سے متاثرہ افراد کو معاوضہ جات نہ مل سکے متاثرین کا کروڑوں روپے کا نقصان

بدھ 18 اپریل 2018 18:17

آٹھ مقام(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) کیرن بائی پاس کی تعمیر سے متاثرہ افراد کو معاوضہ جات نہ مل سکے متاثرین کا کروڑوں روپے کا نقصان، دفتروں کا طواف کر کے عاجز، علاقہ دنجر کے عوامی وفد نے بتایا کہ کیرن بائی پاس کی تعمیر کی وجہ سے ملبہ لوگوں کی زمینون میں ڈال دیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

پتھر مٹی گرنے نے مکانات ناقابل رہائش ہو گئے ہیں۔ پھلدار درخت ٹوٹ گئے ہیں۔ ایف ڈبلیو کے اہلکار کہتے ہیں کہ معاوضہ جات کی ادائیگی کے لئے مقامی ضلعی انتظامیہ سے رجوع کریں۔ متاثرین پٹواریوں کے دفاتر کا طواف کر کے عاجز آگئے ہیں۔ عوام نے چیف سیکرٹری آزاد کشمیر سے نوٹس لینے اور معاوضہ کی ادائیگی کے لئے احکامات جاری کرنے کی استدعاکی ہے۔

متعلقہ عنوان :