یونیورسٹی آف سائنس انیڈ ٹیکنالوجی کا تیسرا کانووکیشن 2مئی کو سٹی کپمیس میرپور میں ہو گا

کانووکیشن کی صدارت صدرآزاد جموںو کشمیر و چانسلر مسٹ سردار محمد مسعود خان کریں گے

بدھ 18 اپریل 2018 18:17

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) یونیورسٹی آف سائنس انیڈ ٹیکنالوجی کا تیسرا کانووکیشن 2مئی 2018کو سٹی کپمیس میرپور میںمنعقد ہ ہورہاہے ۔کانووکیشن کی صدارت محمد مسعود خان ،صدرآزاد جموںو کشمیر، چانسلر مسٹ کریں گے۔ اس سے قبل کانووکیشنکی تاریخ 23اپریل2018 کو ہونا تھا تیسرے کانووکیشن میں 35طلباء کو گولڈ میڈلزجبکہ 1259طلباء و طالبات کوڈگریاں دی جائیںگی۔

جس میں 852طلباء وطالبا ت بی ۔ایس،ایم ۔

(جاری ہے)

اے،ایم ایس سی کے ہونگے جبکہ 111ایم فل اور ایم ایس کے طلباء کے علاوہ ایک پی ۔ایچ ڈی سکالر بھی ڈگری وصول کریںگے ۔ اس علاوہ 259طلباء الحاق شدہ کالجز کے بھی ہوں گے ۔جامعہ ہذا اب تک 5478طلباء اپنی ڈگریاں مکمل کرچکے ہیں جن میں 608ایم فل اور دو سکالر ز نے پی ۔ایچ ڈی کی ڈگری مکمل کی ہے۔کانووکیشن کے انتظامات کیلئے تشکیل دی گئی کمیٹیاں انتظامات کو حتمی شکل دے رہی ہیں۔کانووکیشن میں رجسٹریشن کیلئے طلباء 20اپریل تک اپنے فارم جمع کرواسکتے ہیں جبکہ ریہرسل یکم مئی2018کو سٹی کیمپس میں دن 11.00amکو ہوگی۔ طلباء مزید راہنمائی اور معلومات کے لئے کنٹرولر آفس میں05827-961038رابطہ کرسکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :