29 اپریل کو باغ میں عظیم الشان قرارداد ختم نبوت کانفرنس کا منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم فاروق حیدر ہونگے ‘ ان کے ہمراہ آزاد کشمیر کے دیگر وزراء کرام تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے

وزیر جنگلات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار میر اکبر خان کی بات چیت

بدھ 18 اپریل 2018 18:41

باغ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) وزیر جنگلات آزاد حکومت ریاست جموں وکشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ29 اپریل کو باغ میں عظیم الشان قرارداد ختم نبوت کانفرنس کا منعقد ہو گی جس کے مہمان خصوصی وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان ہونگے ان کے ہمراہ آزاد کشمیر کے دیگر وزراء کرام تمام سیاسی مذہبی جماعتوں کے قائدین شرکت کریں گے انہوں نے کہا کہ باغ کے عوام کو یہ سعادت حاصل ہے کہ میجر ایوب سے اللہ تعالیٰ نے یہ عظیم کام لیا تھا اور یہ قرارداد انہوں نے پیش کی یہ قرارداد نامساعد حالات کے باوجود پاس ہوئی اور یہ سعادت باغ کے لوگوں کو جاتا ہے جنہوں نے انہیں کامیاب کروا کر اسمبلی میں بھیجا ہے باغ کے عوام کا فرض ہے کہ وہ29اپریل کو تمام مکاتب فکر کے تمام جماعتیں مسلک جو اس بات پر یقین رکھتے ہیں کہ نبی اکریم ؐ ہمارے آخری نبی ہیںکو شرکت کرنی چائیے ان خیالات کا اظہار انہوں نے باغ میں مشاورتی اجلاس سے خطاب اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ایڈمنسٹریٹر ملک آفتاب اعوان،سبیل چغتائی،سردار منیر خان،عامر مشتاق،راشد کبیر،نیاز بیگ،ندیم اکرم،خان اکمل،شیخ ظہور،سردار شفاعت خان،اور دیگر نے شرکت کی سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ راجہ فاروق حیدر کو یہ اعزاز حاصل ہے کہ انہوں نے قرارداد ختم کو قانونی شکل کے ساتھ آئنی شکل دی ہے یہ45 سال قبل یہ قرارداد پیش ہوئی اور اب ہماری حکومت میں اس کو قانونی شکل ملی ہے ہم قانون سازی کروانے پر راجہ فاروق حیدر کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور اس کے ساتھ راجہ فاروق حیدر نے ویمن یونیورسٹی کو میجر ایوب کے نام سے منسوب کر کے عظیم کارنامہ سرانجام دیا ہے انہوں نے کہا کہ مرد مجاہد اور تحریک آزادی کے عظیم لاگوں کو یاد رکھنے پر بھی خراج تحسین پیش کرتے ہیںباغ کے عوام سے اس کانفرنس میں شرکت کرنے اور راجہ فاروق حیدر کو خوش آمدید کہنے پر تشریف لائیں ۔

(جاری ہے)

دریں اثناء انہوں نے گول مارکیٹ میں ہانیا بوتیک شاپ کا بھی افتتاح کیا اور خطاب کرتے ہوئے کہا کہ رزق حلال عین عبادت ہے تجارت سنت سمجھ کر کیا جائے اور مناسب ریٹس کے ساتھ اشیاء خردونوش فروخت کی جائیں تو منافع کے ساتھ ساتھ عبادت بھی ہے تاجروں کو گاہکوں کے ساتھ انتہائی خوش اخلاق کے ساتھ تجارت کرنی چائیے اس میں دنیا اور آخرت دونوں میں کامیابی بھی ہے تقریب سے صدر انجمن تاجران حافظ طارق محمود،منیجنگ ڈائریکٹر محمد وسیم خان،ایڈمنسٹریٹر ضلع کونسل راجہ سعید انقلابی،چیئرمین زکواة راجہ میر حسین،سردار جاوید ایڈووکیٹ،اور دیگر نے خطاب کیا مقررین نے اس موقع پر محمد وسیم خان کو جدید اور معیاری گارمنٹس شاپ کے افتتاح پر مبارکباد پیش کی اور اس توقع کا اظہار کیا کہ اس کے افتتاح سے باغ شہر اور گول مارکیٹ کی خوبصورتی میں سنگ میل ثابت ہوگا۔

متعلقہ عنوان :