راجہ نصیر احمد خان کا وزارت بلدیات و دیہی ترقی کا قلمدان سنبھالنے کے بعد پہلی مرتبہ سہنسہ آمد پر والہانہ استقبال

بدھ 18 اپریل 2018 18:41

کوٹلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 18 اپریل2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات و دیہی ترقی راجہ نصیر احمد خان وزارت کا قلمدان سنبھالنے کے بعد آج پہلی بار اپنے آبائی حلقہ سہنسہ پہنچیں گے وزیر بلدیات کاصبح 11:00بجے ہولاڑ کے مقام پر ضلع بھر کے جیالے ڈھولوں کی تھاپ پر والہانہ استقبال کریں گے انہیں ہار پہنائیں گے اور پھول کی پتیاں نچھاور کریں گے وزیر بلدیات کو گاڑیوں کے بہت بڑے جلوس میں ریسٹ ہاوس سہنسہ لایا جائے گا وہاں ایک عظیم الشان جلسہ عام منعقد ہو گا جس سے آزاد کشمیر کے وزیر بلدیات راجہ نصیر احمد خان ودیگر خطاب کریں گے ۔

(جاری ہے)

وزیر بلدیات20اپریل کو اپنی رہائش گاہ پر پارٹی کارکنوں سے ملاقات کریں گے

متعلقہ عنوان :