
ٹنڈوالہ یار کے ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ رضوی کا حلقہ انتخاب کا دورہ ،عوام کے مسائل سنے
بدھ 18 اپریل 2018 19:27
(جاری ہے)
ایم پی اے سید ضیاء عباس شاہ رضوی کے یوسی ھنگورائی کے گائوں پناہ شاہ میں ہاشم شاہ ، حبدار شاہ ، والہانہ استقبال کیا جبکہ پیر کی ماری میں پیر جانا شاہ ، پیر کاشف شاہ ، پیر غلام عباس شاہ نے پھولوں کی پتیاں نچھاور کی اور پھولوں کے ہار پہنائے ، جبکہ گوٹھ مٹھو میرجت میںمحمد صالح میرجت ، خمیسو میرجت ودیگر نے ایم پی سید ضیا عباس شاہ ررضوی کا والہانہ استقبال کیا مذکورہ ریلی میونسپل کمیٹی کے وارڈ نمبر 17میں پہنچی تو عبداللطیف بلوچ ، رئوف بلوچ ، جلیل بلوچ ، جبکہ وارڈ نمبر 4میں شہزاد بلوچ ، آصف بلوچ ودیگر کارکنان و زمینداران نے والہانہ استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پتیاں نچھاور کی کارکنان نے ڈھول کی تھاپ پر رقص کیا رکن سندھ اسمبلی مختلف مقاما ت پر کارنر میٹنگ میں عوام سے عوامی مسائل سنے اورا نہیں جلد حل کرانے کی یقین دہانی کرائی اس موقع پر مختلف مقامات پرکارکنان و ہمدردوں کی جانب سے یم پی اے سید ضیاء عباس شاھ رضوی کو سندھ کا روایتی تحفہ اجرک پہنائی، اور ان کا والہانہ استقبال کیا گیا پی ایس 60کے مختلف علاقوں کے دورے کے دوران ایم پی اے سید ضیاء عباس شاھ رضوی نے میڈیا اور علاقہ مکینوں سے بات چیت میں کہا کہ حلقہ پی ایس 60 کے مختلف علاقوں میں بے انتہا ترقیاتی کام کئے گئے ہیں اور آج کے اس دورے کا مقصد عوام کے مسائیل سننا ہے اور عوامی مسائیل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنا ہے ہم نے کبھی بھی غریب عوام کو اکیلا نہیں چھوڑا، مخالفین کتنی بھی کوششیں کرلیں آنے والی2018کے الیکشن میں سندھ بھر سے صرف پاکستان پیپلز پارٹی کے امیدوار ہی کامیاب ہونگے اور ہمیشہ کی طرح اس مرتبہ بھی سندھ کا وزیر اعلیٰ پیپلز پارٹی کا ہی ہوگا انہوں نے کہا کہ پیپلزپارٹی کے دورے اقتدار کے دوران پیپلز پارٹی نے سیکڑوں بیروزگاروں کو روزگار فراہم کئے اور ترقیاتی کاموں کے جال بچھائے گئے اور عوام کے مسائل ان کی دیلیز پر جاکر حل کئے انہوں نے کہا کہ آنے والے الیکشن میں پیپلز پارٹی کے امیدواروں کی کامیابی عوام کی کامیابی ہوگی اور ہم کامیاب ہوکر عوام کے درمیان ان کے خادم بن کر آئینگے اور ان کی خدمت کریں گے ایم پی اے سید ضیا عباس شاہ رضیو کے دورے کے دوران ایم سی چیئرمین سید امداد شاھ رضوی، کوآرڈینیٹر زوار پرویز سموں، وائیس چیئرمین شاہد جعفر قائم خانی، ضلع کونسل میمبر آفتاب جونیجو، ٹائون کمیٹی پیارولونڈ کے وائیس چیئرمین جاوید جمن لونڈ اور دیگر پی پی رہنماء اور منتخب بلدیاتی نمائندگان پی پی عہدیداران کارکنان کی بڑی تعداد موجود تھی ۔
مزید قومی خبریں
-
پولیو ویکسین انجکشن 15 سال تک کے تمام بچوں کو خصوصی مہم کے دوران لگائے جائیں گے،ڈپٹی کمشنر منصوراحمد قاضی
-
چیئرمین پیپلزپارٹی بلاول بھٹو زرداری سے چائنا اسٹیٹ کنسٹرکشن انجینئرنگ کارپوریشن کے وفد کی ملاقات
-
علی امین گنڈاپور نے پہلی بار پی ٹی آئی کے اندرونی حالات کے بارے میں کھل کر بات کی،بیرسٹرعقیل ملک
-
چیچہ وطنی، گاؤں 40 ،چودہ ایل میں مخالفین کی فائرنگ سے ایک شخص جاں بحق اور2 زخمی
-
ایشیاء کپ ،غیر ملکی لیگز پر آن لائن جوا کروانے والے 4 بکیے گرفتار
-
سی سی ڈی کے مبینہ پولیس مقابلوں کا سلسلہ جاری ،2 ملزمان ہلاک ،ایک زخمی حالت میں گرفتار
-
اسرائیل پوری دنیا کے سامنے بے نقاب ہوا ہے، تمام مسلمان ممالک ممکنہ طور پر کوئی پالیسی مرتب کریں گے،وزیربلدیات سندھ
-
بے حیائی پر مبنی پروگرامات کی تشہیر قابل مذمت ، ان کا مقصد ن نوجوان نسل کو گمراہ کرنا ہے‘ جاوید قصوری
-
لاہور میں سپلائی کے لیے تیار کی جانے والی جعلی ڈرنکس کی بڑی کھیپ پکڑی گئی
-
میلسی، ہیڈ سائفن پر پانی کی سطح میں کمی ریکارڈ کی گئی
-
کراچی میں شادی کے دن غائب ہونے والا دلہا گھر لوٹ آیا
-
شرح سود کو 11فیصد پر برقرار رکھنا مانیٹری پالیسی کا غلط فیصلہ ہے‘ گوہر اعجاز
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.