سی پیک سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہنر مندوں کی ضرورت ہے، عبدالحفیظ ابڑو

بدھ 18 اپریل 2018 19:43

حیدر آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) اسٹیوٹا کے ڈائریکٹر انڈسٹریل کوآرڈنیشن انجینئر عبدالحفیظ ابڑو نے کہاکہ سی پیک سے فائدہ اٹھانے کے لیے ہنر مندوں کی ضرورت ہے چائنا پاک اقتصادی راہداری کی وجہ سے ہمیں مستقبل میںبہت زیادہ اسکل لیبر درکار ہوگی جبکہ اس میں کوئی شک نہیں کہ ابھی ہمیں اس ضمن میں مزید محنت کرنے کی ضرورت ہے اور سی پیک کی وجہ سے ٹیکنیکل اداروں کی اہمیت پہلے سے کئی گنابڑھ چکی ہے۔

.ان خیالات کا اظہار انہوں نے ٹیکنیکل ایجوکیشن اینڈ ووکیشنل ٹریننگ اتھارٹی (اسٹیوٹا) کے زیر اہتمام ایک مقامی ہوٹل میں انڈسٹریل سیمپوزم اورکوپیٹینسی بیسڈ ٹریننگ( سی بی ٹی) تقسیم اسناد کی تقریب سے خطاب کے دوران کیا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ہمارے ادارے انٹرنیشنل معیار کے مطابق تکنیکی تربیت فراہم کررہے ہیں جبکہ تربیت کے ساتھ ساتھ طالب علموں کے کیریئر کو نسلنگ بھی کی جارہی ہے جس کے لیے ادارے میں کیرئیر کونسلنگ سیکشن بھی بنایا گیا ہے اور سیمینار بھی منعقد کروائے جاتے ہیں انہوں نے کہا کہ دنیا بھر میں ترقی یافتہ ممالک کی ترقی میں اسکل لیبر کا بنیادی کردار ہوتا ہے یہی وجہ ہے کہ آج کی تقریب میں صنعت کاروں کو خاص طور پر مدعو کیا گا ہے تاکہ انہیں ہماری موجودہ اسکل لیبر کی قابلیت کا ادراک ہو اور وہ فیڈبیک میں ہمیں اپنے مشورے دیں تاکہ لیبرز کی پروڈکشن کو مارکیٹ کے معیار کے مطابق تربیت فراہم کی جائے اس موقع پر ریجنل ڈائریکٹر حیدرآباد میڈم شاہانہ جبین نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سی بی ٹی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لیے ضروری ہے کہ ٹیکنیکل انسٹیٹیوٹ اور انڈسٹریز کے مابین مضبوط اور مستحکم روابط موجود ہوں انہوں نے بتایا کہ پہلے فیز میں حیدرآبادکے 4 انسٹیٹیوٹس میں سی بی ٹی متعارف کروایا گیا ہے جبکہ سی بی ٹی کانسپٹ روا یتی تعلیم سے کہی ہٹ کر ہی- اس میں زیادہ نمبر حاصل کرنے کے بجائے زیادہ پروفیشنل ہونے پر زور دیا جاتاہے اس موقع پر چیمبر آف کامرس کے وائس چیئرمین ضیاء احمد سائیٹ ایسوسی ایشن کے اسلم باوانی ، حیدرآباد اسمال انڈسٹری کے سکندر ، حاجی عارف موٹالانی اور چیئرمین ٹریڈ کمیٹی یو نس دھانی والا نے بھی خطاب کیا تقریب کے آخر میں تمام مہمانوں کو سندھ کا روایتی اجرک پیش کیا گیا۔