پیپلزپارٹی بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 20 اپریل کو ہوگا

بدھ 18 اپریل 2018 19:55

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کے صوبائی صدر حاجی علی مدد جتک نے پاکستان پیپلزپارٹی بلوچستان کی صوبائی کابینہ کا اہم اجلاس 20 اپریل بروز جمعہ شام 4 بجے جتک ہاؤس غوث آباد کوئٹہ میں طلب کر لیا۔

(جاری ہے)

پارٹی کے صوبائی ترجمان سردار سربلند جوگیزئی نے بتایا کہ اجلاس میں 4 مئی کو پاکستان پیپلزپارٹی کے چئیرمین بلاول بھٹو زرداری کے دورہ کوئٹہ اور کوئٹہ جلسہ کی تیاریوں کو حتمی شکل دی جائے گی۔