کالاشاہ کاکو،بااثراہم سیاسی شخصیت کے ڈیرے پرسٹی مریدکے پولیس کاچھاپہ ،چودہ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار

بدھ 18 اپریل 2018 19:55

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) بااثراہم سیاسی شخصیت کے ڈیرے پرسٹی مریدکے پولیس کاچھاپہ ۔چودہ جواری رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے جوئے پرلگی بھاری رقم اورموبائل فونز برآمدکر لئے گئے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق تھانہ سٹی مریدکے پولیس نے خفیہ اطلاع پرنواحی آبادی رحمانپورہ میں ایک انتہائی بااثرسیاسی شخصیت کے ڈیرے پرچھاپہ مارکر عمران وغیرہ چودہ جواریوں کورنگے ہاتھوں گرفتارکرنے کے بعد جوئے پرلگی ہوئی ایک کروڑروپے کے قریب بھاری رقم اورموبائل فونزوغیرہ برآمدکرلئے اورملزمان کیخلاف مقدمہ درج کرکے انہیں حوالات میں بندکردیاہے۔

متعلقہ عنوان :