چوہدری ذوالفقار احمد ضلع چکوال کے نئے ڈی پی او تعینات

بدھ 18 اپریل 2018 19:59

چکوال ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب پولیس کے سینئر آفیسر ایس ایس پی چوہدری ذوالفقار احمد کو ضلع چکوال کا نیا ڈی پی او تعینات کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

وہ اس سے قبل ضلع قصور میں تعینات تھے ۔ ان کے پیش رو محمد ہارون جوئیہ چار ماہ کی رخصت پر چارج چھوڑ کر روانہ ہو چکے ہیں۔ چوہدری ذوالفقار احمد آئندہ ایک دو روز میں اپنی ذمہ داریاں سنبھال لیں گے۔

متعلقہ عنوان :