وزیراعلیٰ شہبازشریف کا دربار موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر اظہار تعزیت

بدھ 18 اپریل 2018 20:26

وزیراعلیٰ شہبازشریف کا دربار موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم وجاہت ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے دربار موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین مخدوم وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پرگہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

وزیراعلیٰ محمد شہبازشریف نے اپنے تعزیتی پیغام میںسوگوار خاندان سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی روح کو جوار رحمت میں جگہ دے اور غمزدہ خاندان کو صبر جمیل عطا فرمائے۔ مخدوم وجاہت حسین گیلانی سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی تھے۔