جماعت اسلامی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اجلاس

بدھ 18 اپریل 2018 20:03

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) جماعت اسلامی کی مرکزی انتخابی کمیٹی کا اجلاس صدر کمیٹی و نائب امیر جماعت اسلامی میا ں محمد اسلم کی زیر صدارت منصورہ میں ہوا جس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لیاقت بلوچ اور نائب امیر ڈاکٹر فرید احمد پراچہ نے خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

جماعت اسلامی کی تاریخ میں پہلی بار شعبہ خواتین کی سیاسی و انتخابی شعبہ کی ذمہ داران نے اجلاس میں شرکت کی۔ اجلاس میں ترجیحی حلقہ جات کا جائزہ لیا گیا اور الیکشن 2018 ء کے حوالے سے انتخابی حکمت عملی پر غور کیا گیا۔ اجلاس میںسیکرٹری شعبہ انتخابات یوسف حیدر بھی موجود تھے۔