کراچی کے چار اضلاع میں 23 اپریل سے انٹرکلب چیمپئن شپ کا انعقاد کیاجائے گا

بدھ 18 اپریل 2018 20:19

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان ہاکی فیڈریشن کی ہدایت کے مطابق سندھ ہاکی ایسوسی ایشن کے زیراہتمام کراچی کے مختلف اضلاع میں جو کہ PHFسے الحاق رکھتے ہیں بیک وقت چاروں اضلاع کراچی سائوتھ، کراچی ایسٹ، کراچی ملیر اور کراچی سینٹرل میں 23 اپریل سے انٹرکلب چیمپئن شپ کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

کلب رجسٹریشنن فارم عبدالستار ایدھی (ہاکی کلب آف پاکستان اسٹیڈیم) سے ایڈمنسٹرٹیر ہاکی اسٹیڈیم افتخار سید سے 19کو دفتری اوقات میں وصول کئے جاسکتے ہیں فارم میں موجود معلومات مکمل کر رکے 21اپریل شارم چار بجے تک افتخار سید ایڈمنسٹریٹر ہاکی اسٹیڈیم کو جمع کرائے جا سکتے ہیں 21 اپریل کے بعد کوئی فارم وصول نہیں کیا جائے گا۔