مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان کا نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار

نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں، ایئر پورٹ پر نصب مختلف نظاموں کی جانچ پڑتال اور انھیںفول پروف بنانے کے لئے آزمائشی مراحل جاری ہیں، 3مئی کو نیو ایئر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت کے لئے آپریشن کا باقاعد ہ آغاز ہوگا، سردار مہتاب احمد خان کا نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل تیاریوں سے متعلق جائزہ اجلاس سے خطاب

بدھ 18 اپریل 2018 20:19

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریوں پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریاں مکمل ہوگئیں ہیں، ایئر پورٹ پر نصب مختلف نظاموں کی جانچ پڑتال اور انھیںفول پروف بنانے کے لئے آزمائشی مراحل جاری ہیں،3مئی کو نیو ایئر پورٹ پر ملکی و غیر ملکی پروازوں کی آمدورفت کے لئے آپریشن کا باقاعد ہ آغاز ہوگا۔

وہ بدھ کو نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر آپریشنل تیاریوں کے جائزہ کے لئے دورہ اور منعقدہ اجلاس سے خطاب کر رہے تھے ۔سیکرٹری ایوی ایشن ڈویژن عرفان الہی،ایوی ایشن ڈویژن ،سول ایوی ایشن اتھارٹی ،اے ایس ایف سمیت دیگر متعلقہ اداروں کے حکام بھی اس موقع پر موجود تھے ۔

(جاری ہے)

وزیراعظم کے مشیر برائے ہوا بازی سردار مہتاب احمد خان نے نیو ایئر پورٹ کا تفصیلی دورہ کیا جہاں پر متعلقہ حکام نے انھیں ایئر پورٹ کے مختلف شعبہ جات اور انکے آپریشنل امور سے متعلق بریفنگ دی ۔

اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے ایوی ایشن ڈویژن ،سول ایوی ایشن اتھارٹی،ایئر لائنز کو ہدایت دی کہ نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ عالمی معیار کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایئر پورٹ ہے اس لئے تمام متعلقہ ادارے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سیمت جانچ پڑتال بھی یقینی بنائیں تا کہ نیو ایئر پورٹ فعال ہونے کے بعد مسافروں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔

انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کے اندر سول ایوی ایشن اتھارٹی اورپی آئی اے کے علاوہ نجی ایئر لائنزاور اداروں نے بھی سروسز فراہم کرنی ہیں ،تمام اداروں کے مابین ایک اچھا ورکنگ ریلیشن ہے اور ہر روز آپریشنل تیاریوں میں مزید تیزی آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیوایئر پورٹ پر سکیورٹی کے لئے بھی موثر نظام متعارف کرایا گیا ہے ،ایئر پورٹ سکیورٹی فورس ایئر پورٹ کی سکیورٹی پر مامور ہے اور سکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔

قبل ازیںپراجیکٹ ڈائریکٹر نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد نادر شفیع ڈار نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیوایئر پورٹ 4ہزار 300ایکٹر کے علاقے پر محیط ہے ۔نیوایئر پورٹ کے پراسیسنگ ایریا میں چیکنگ کے لئی80کائونٹر لگائے گئے ہیں اور 20کائونٹر کی مزید توسیع ہوسکتی ہے ،یہاں پر امیگریشن کے 40پوائنٹس بنائے گئے ہیں ،نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سالانہ 90لاکھ مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کی گنجائش رکھتا ہے،نیو ایئر پورٹ میں آنے والے 20سال کسی قسم کی توسیع کی ضرورت نہیں ہوگی ۔

انہوں نے بتایا کہ نیو ایئر پورٹ آمد کے بعد باہر نکلنے کے لئے 15پوائنٹس بنائے گئے ہیں جس میں دو اضافی گیٹ صرف بڑے ایئر کرافٹ اے 380کے لئے رکھے گئے ہیں ۔ اس طرح ایک وقت میں 15پروازوں کے مسافرالگ الگ گیٹ سے باہر نکل سکیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ نئے ایئر پورٹ پر لینڈنگ ایڈ ،ریفلنگ سمیت عالمی معیار کی کیٹگری تھری کی تمام سہولیات میسر ہونگی ۔دریں اثناء سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ کے صحافیوں کو نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کرایا گیا جہاں پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی عامر محبوب نے نیو ایئر پورٹ کے آپریشنل امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔

متعلقہ عنوان :