کوئٹہ، ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت ،فریقین کے وکلا نے دلائل دیئے ،سماعت 24 اپریل تک ملتوی

بدھ 18 اپریل 2018 20:33

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) بلوچستان ہائیکورٹ میں ٹرانسفر پوسٹنگ سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی سماعت چیف جسٹس محمد نور مسکانزئی اور جسٹس ہاشم کاکڑ پر مشتمل بینچ نے کی سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی، ایڈوکیٹ جنرل اور درخواست گزار منیر احمد کاکڑ ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سیکرٹری ایس اینڈ جی اے ڈی نے عدالت میں جواب داخل کرادیا سماعت کے دوران فریقین کے وکلا نے دلائل دیئے عدالت نے کیس کی سماعت 24 اپریل تک ملتوی کردی گئی ۔