آصف علی زرداری کا وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پراظہارافسوس

بدھ 18 اپریل 2018 20:36

آصف علی زرداری کا وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پراظہارافسوس
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سابق صدرپاکستان اور پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرین کے صدر آصف علی زرداری سے سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی کے بہنوئی اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین وجاہت حسین گیلانی کے انتقال پر گہرے رنج و غم اور صدمے کا اظہار کیا ہے۔

(جاری ہے)

آصف علی زرداری نے گیلانی خاندان اور دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے عقیدت مندوں سے بھی اظہار تعزیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دکھ کی اس گھڑی میں بھٹو خاندان اور پاکستان پیپلزپارٹی آپ کے غم میں شریک ہے۔ آصف علی زرداری نے مرحوم وجاہت حسین گیلانی کیلئے مغفرت اور سوگواروں کے لئے صبر جمیل کی دعا کی۔