کراچی، گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی، 2 بچے جاں بحق

بدھ اپریل 20:43

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) کراچی کے علاقے گلستان جوہر میں جھونپڑیوں میں آتشزدگی سے 2 بچے جاں بحق ہوگئے۔واقعہ گلستان جوہر کے بلاک ون میں پیش آیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جھگیوں میں اچانک آگ بھڑک اٹھی تھی جس سے جھلس کر چھ سالہ راشد اور دو سالہ کنیز جاں بحق ہوگئے ۔

(جاری ہے)

فائر بریگیڈ حکام کے مطابق چار فائر ٹینڈرز نے آگ بجھانے میں حصہ لیا، علاقہ پولیس نے بھی موقع پر پہنچ کر امدادی کاموں میں حصہ لیا۔تاحال آگ لگنے کی وجوہات معلوم نہیں ہوسکیں۔

متعلقہ عنوان :