تھائی ایئر ویز کا پاکستان میں امن وامان کی بہتر صورتحال کے پیش نذڑ براہ راست پروازیں چلانے کا عندیہ

بدھ 18 اپریل 2018 20:50

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) تھائی ایئر ویز انٹرنیشنل کے کنٹری مینیجر کانا پورن اپی نان کل نے کہا ہے کہ پاکستان میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہونے سے فضائی مسافرین کی تعداد بڑھ رہی ہے۔

(جاری ہے)

بدھ کو اپنے ایک بیان میں تھائی ایئر ویز انٹرنیشنل کے کنٹری مینیجر کاناپورناپی نان کل نے کہا کہ فی الحال تھائی ایئرویز کی پرواز بنکاک سے براستہ مسقط پاکستان کیلیے آپریٹ کی جارہی ہیں اور مستقبل میں براہ راست پروازیں چلائی جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ فی الوقت میں کراچی اور لاہور کیلئے روزانہ پروازیں چلائی جارہی ہیں اور اسلام آباد کیلئے ہفتے میں4پروازیں چلتی ہیں