الیکشن کمیشن نے ارکین اسمبلی کو سرکاری میٹنگز میں بلانے سے روک دیا

بدھ 18 اپریل 2018 20:58

الیکشن کمیشن نے ارکین اسمبلی کو سرکاری میٹنگز میں بلانے سے روک دیا
سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ارکین اسمبلی کو سرکاری میٹنگز میں بلانے سے روک دیا ،اب کسی بھی رکن قومی اسمبلی،صوبائی اسمبلی اور سینٹر حضرات کو ڈویژنل اور ضلع کی سطح پر ہونے والی کمیٹیوں کی صدارت کرنے سے بھی روکنے کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے،ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن آف پاکستان کی جانب سے جوں جوں الیکشن کے ایام اور موجودہ حکومت کی مدت پوری ہو رہی ہے اس پر وہ فعال ہوتا جا رہا ہے،پہلے اراکین اسمبلی پر ترقیاتی کاموں کے افتتاح اور اپنے ناموں کی تختیاں لگوانے سے روکا،پھر ان کے ترقیاتی فنڈز روک دیئے گئے ،سرکاری اداروں میں یکم اپریل کے بعد نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر دی گئی تھی اور اب پھر الیکشن کمیشن آف پاکستان کی طرف سے ملک بھر میں تمام قومی اور صوبائی اسمبلیوں کے اراکین کو میٹنگوں میں بلانے سے روکنے کے احکامات جاری کر دیئے ہیں اس ضمن میں تمام صوبائی حکومتوں کو مراسلے کے ذریعے ہدایات بھی جاری کر دی گئی ہیں جس کے بعد چیف سیکرٹری پنجاب کی جانب سے صوبے کے 9 ڈویژنل کمشنر صاحبان 36 اضلاع کے ڈپٹی کمشنر صاحبان کو اس حوالہ سے آگاہ کر دیا ہے کہ وہ اراکین اسمبلی کو ضلع کی سطح پر ہونی والی میٹینگوں میں ہیں بلائیں گے ان میٹیگوں میں صرف اور صرف و افسران شرکت کریں گے جن کا ان سے تعلق بنتا ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد کرنے کا کہا گیا ہے، خلاف ورزی کرنے پر سخت کاروائی عمل میں لانے کا بھی کہا گیا ہی