فیصل آباد، رواں ماہ میں گھریلو اورکمرشل صارفین کو بجھوائے گئے سوئی گیس کے بل میں یکمشت دوگناہ اضافہ کر کے بل ارسال کردیئے گئے،چوہدری سعید اقبال

عوام دشمن ن لیگ نے کمرشل و گھریلو صارفین پر ’’ایل این جی‘‘ بم گرا دیا ،اراکین پیپلز پارٹی

بدھ 18 اپریل 2018 21:02

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) محکمہ سوئی گیس کی جانب سے رواں ماہ میں گھریلو اورکمرشل صارفین کو بجھوائے گئے سوئی گیس کے بل میں یکمشت دوگناہ اضافہ کرکے بل ارسال کردیئے گئے ایل این جی کے نئے ریٹ کے حساب سے بل تمام کمرشل صارفین کوبل ارسال کئے گئے ہیں، صارفین سرپا احتجاج ، جاتے جاتے حکومت نے جگاوصولی مہم شروع کردی ہے پیپلزپارٹی کے رہنمائوں کا اظہار خیال آن لائن کے مطابق سیاسی جماعتوں کے رہنما ئوں محکمہ سوئی گیس کی جانب سے رواں ماہ میں گھریلو اورکمرشل صارفین کو بجھوائے گئے سوئی گیس کے بل میں یکمشت دوگناہ اضافہ کو حکومت کی جانب جگا ٹیکس قرار دیا ہے، محکمہ سوئی گیس کی جانب سے رواں ماہ میں صارفین کو بجھوائے گئے جبکہ محکمہ سوئی گیس کا کہنا ہے کہ حکومت پالیسی کے مطابق نئے صارفین کو ایل این جی کے ریٹ پر بل ارسال کئے گئے ہیں اور یہ ریٹ تمام نئے اور پرانے صارفین پر لاگو ہوتا ہے بتایا گیا ہے کہ کمرشل صارفین اب یہ پنجاب میں RS1312.87 MMBTU= RLNG= حساب سے بل ارسال کئے گئے ہیںصارفین کہنا کہ جن کو پہلے 15ہزار روپے بل آتا تھا اب 30سے 35ہزار روپے ہو گیا ہے جس پر کمرشل صارفین شدید احتجاج کر رہے ہیں اور محکمہ سوئی گیس دفتر میں شکایات میں اضافہ ہوگیا ہے اور محکمہ اس سلسلہ میںکچھ بھی نہیں کرسکتا، پاکستان پیپلزپارٹی کے ضلعی صدر چوہدری سعید اقبال ‘جنر ل سیکرٹری محمد اعجاز چوہدری ‘رانا شبیر حسین خا ن ‘ضلعی نائب صدور رانا عقیل احمد خاں ‘رائے ندیم حیات کھرل ایڈووکیٹ ‘طاہر لطیف بلو کمبوہ ‘رانا خالد محمود ‘سیکرٹری اطلاعات رانا ارسلان شوکت ‘محمد طاہر شیخ ‘محمد اعجاز کمبوہ امیدوار ایم پی اے چوہدری شہباز احمد لونا نے کہا کہ عوام دشمن ن لیگ نے کمرشل و گھریلو صارفین پر ’’ایل این جی‘‘ بم گرا دیا ہے بدقسمتی سے نااہل نواز کی حکومت نے عوام کو معاشی طور پر زندہ درگور کرکے رکھ دیا ہے محکمہ سوئی گیس کی جانب سے رواں ماہ میں صارفین کو بجھوائے گئے سوئی گیس کے بل میں یکمشت تین ماہ کا ایل این جی جگا ٹیکس لگا کر اوور بلنگ کی انتہا کردی ہے جس دوکاندار کا پندرہ ہزار سے بیس ہزار روپے ماہانہ بل آتا تھا اسے تین ماہ کا ایل این جی گیس کے حساب سے بل 55سے 60ہزار روپے کا بل آیا ہے جس سے صارفین اور غریب تنگ دست عوام کا کچومر نکل کر رکھ دیا ہے لوگ محکمہ سوئی گیس کے آفس کے چکر لگا کر تھک گئے لیکن بل کم نہ ہوئے عوام کو ن لیگی حکومت نے سردیوں میں پہلے گیس نہ دی اب گیس آرہی ہے تو سوئی گیس بل میں ہوشربا اضافہ کرکے عوام کے ہوش آڑا دیے ہیں پیپلزپارٹی غریب عوام اور کمرشل صارفین کے ساتھ ہونیوالی زیادتی اور معاشی دہشتگردی کی شدید الفاظ میں مذمت کرتی ہے اور حکومت سے مطالبہ کرتی ہے کہ عوام کے ساتھ ہونے والی ناانصافی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی ایل این جی جگا ٹیکس فوری طور پر واپس لیا جائے اور عوام کو موجودہ بدترین مہنگائی سے ریلیف دیا جائے