Live Updates

عمران خان کل لاہور پہنچیں گے

قومی و صوبائی اسمبلیوں کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈروں کے اجلاس کی صدارت کرینگے

بدھ 18 اپریل 2018 21:25

عمران خان کل لاہور پہنچیں گے
لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کل (جمعرات کو )لاہور پہنچیں گے بتایاگیا ہے کہ پی ٹی آئی کے سربراہ اپنے دورہ لاہور کے دوران آج لاہور سے قومی و صوبائی اسمبلیوں کے پی ٹی آئی ٹکٹ ہولڈروں کے اجلاس کی صدارت کرینگے اس کے علاوہ انصاف سٹوڈنٹس فیڈریشن اور پی ٹی آئی خواتین ونگ کے اجلاسوں سے خطاب کرنا کپتان کے دورہ لاہو ر کے شیڈول میں شامل ہے یہ بھی بتایاگیا ہے کہ عمران خان نے اپنے دورہ لاہور کے دوران اندرون شہر میں ریلی نکالنا کا پروگرام منسوخ کر دیا ہے عمران خان نے آج رکنیت سازی کے حوالے سے اندرون لاہور میں ریلی نکالنا تھی۔
Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات