پنجاب بھر کے ویکسی نیٹروں نے حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی سمیت پولیو مہم اور خسرہ مہم کو بند کر دیا

ایک مرتبہ پھر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا

بدھ 18 اپریل 2018 21:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب بھر کے ویکسی نیٹروں نے حفاظتی ٹیکوں کی فراہمی سمیت پولیو مہم اور خسرہ مہم کو بند کرتے ہوئے ایک مرتبہ پھر ڈائریکٹر جنرل ہیلتھ کے دفتر کے باہر احتجاجی دھرنا دیدیا ہے دھرنے کے آغاز میں صرف لاہور کے سینکڑوں ویکسی نیٹر شامل ہیں جبکہ پنجاب بھر کے مختلف اضلاع سے ریلیوں کی شکل میں ویکسی نیٹروں کی دھرنے میں شمولیت کا سلسلہ گزشتہ شام تک جاری رہا دھرنے کے شرکاء کا مطالبہ تھا کہ ان کے کنونس الائونس کی مد میں کٹوتی کا فیصلہ واپس لیا جائے انہوں نے اعلان کیا کہ ویکسی نیٹرز کا دھرنا مطالبات کی منظوری تک جاری رہے گا جبکہ ڈینگی پروگرام کے ملازمین آج سے ویکسی نیٹروں کے دھرنے میں شمولیت اختیار کرینگے۔