سردار مہتاب احمد خان کا نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد کی آپریشنل تیاریوں پر اظہاراطمینان
نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ عالمی معیار کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایئر پورٹ ہے ،تمام متعلقہ ادارے اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سمیت جانچ پڑتال بھی یقینی بنائیں ، مشیر ہوا بازی کا اجلاس سے خطاب
بدھ اپریل 21:38
(جاری ہے)
اجلاس کے دوران وزیراعظم کے مشیر سردار مہتاب احمد خان نے ایوی ایشن ڈویژن ،سول ایوی ایشن اتھارٹی،ایئر لائنز کو ہدایت دی کہ نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ عالمی معیار کا سٹیٹ آف دی آرٹ ایئر پورٹ ہے اس لئے تمام متعلقہ ادارے اپنی اپنی ذمہ داریاں پوری کرنے سمیت جانچ پڑتال بھی یقینی بنائیں تا کہ نیو ایئر پورٹ فعال ہونے کے بعد مسافروں کو کسی بھی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے ۔
انہوں نے کہا کہ ایئر پورٹ کے اندر سول ایوی ایشن اتھارٹی اورپی آئی اے کے علاوہ نجی ایئر لائنزاور اداروں نے بھی سروسز فراہم کرنی ہیں ،تمام اداروں کے مابین ایک اچھا ورکنگ ریلیشن ہے اور ہر روز آپریشنل تیاریوں میں مزید تیزی آرہی ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیوایئر پورٹ پر سیکیورٹی کیلئے بھی موثر نظام متعارف کرایا گیا ہے ،ایئر پورٹ سکیورٹی فورس ایئر پورٹ کی سیکیورٹی پر مامور ہے اور سکیورٹی کے لئے سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کیے گئے ہیں۔قبل ازیںپراجیکٹ ڈائریکٹر نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ اسلام آباد نادر شفیع ڈار نے میڈیا گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ نیوایئر پورٹ 4ہزار 300ایکٹر کے علاقے پر محیط ہے ۔نیوایئر پورٹ کے پراسیسنگ ایریا میں چیکنگ کے لئی80کائونٹر لگائے گئے ہیں اور 20کائونٹر کی مزید توسیع ہوسکتی ہے ،یہاں پر امیگریشن کے 40پوائنٹس بنائے گئے ہیں ،نیو انٹر نیشنل ایئر پورٹ سالانہ 90لاکھ مسافروں کو خدمات فراہم کرنے کی گنجائش رکھتا ہے،نیو ایئر پورٹ میں آنے والے 20سال کسی قسم کی توسیع کی ضرورت نہیں ہوگی ۔انہوں نے بتایا کہ نیو ایئر پورٹ آمد کے بعد باہر نکلنے کے لئے 15پوائنٹس بنائے گئے ہیں جس میں دو اضافی گیٹ صرف بڑے ایئر کرافٹ اے 380کے لئے رکھے گئے ہیں ۔ اس طرح ایک وقت میں 15پروازوں کے مسافرالگ الگ گیٹ سے باہر نکل سکیں گے ۔انہوں نے بتایا کہ نئے ایئر پورٹ پر لینڈنگ ایڈ ،ریفلنگ سمیت عالمی معیار کی کیٹیگری تھری کی تمام سہولیات میسر ہونگی ۔دریں اثناء سول ایو ی ایشن اتھارٹی کی جانب سے الیکٹرانک اور پرنٹ کے صحافیوں کو نیو انٹرنیشنل ایئر پورٹ کا دورہ کرایا گیا جہاں پر ڈپٹی ڈائریکٹر جنرل سول ایوی ایشن اتھارٹی عامر محبوب نے نیو ایئر پورٹ کے آپریشنل امور سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
نصرت شہبازکے احتساب عدالت کی طرف سے جاری وارنٹ گرفتاری کیخلاف درخواست پر نیب سے 8 فروری کو جواب طلب
-
اقوام متحدہ اگر ناجائز یہودی اسٹیٹ (اسرائیل) سے اپنی بات منوا نہیں سکتی تو اقوام متحدہ کو تحلیل کر دینا چاہیے، ڈاکٹر محمد اشرف آصف جلالی
-
مولانا سید عبد الخبیر آزاد نے حضرت سید علی ہجویری المعروف داتا گنج بخش کے مزار پر حاضری دی
-
پاکستان میں جبری مذہب کی تبدیلی اور جبری شادی کی شکایات انتہائی کم ہیں ،حافظ محمد طاہر محمود اشرفی
-
ندیم افضل چن کا اپنے نام سے چلائی جانیوالی جعلی خبروں پر اظہار برہمی
-
بلقیس ایدھی دہائی کی بہترین شخصیات میں شامل
-
کراچی میں گرمیوں میں لوڈشیڈنگ نہ ہونے کے برابر رہ جائے گی، کے الیکٹرک کا دعوی
-
پنجاب بھرمیں 776 ٹریفک حادثات میں 13افراد جاں بحق 825 زخمی ہوئے
-
پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا ‘تر جمان پنجاب حکومت
-
پی ڈی ایم کا الیکشن کمیشن کے سامنے سرکس ناکام رہا،ڈاکٹر شاہد صد یق
-
تھرپارکر میں مزید 2بچے انتقال کرگئے، رواں سال جاں بحق بچوں کی تعداد 31 ہو گئی
-
حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،اپوزیشن جماعتیں اپنی حیثیت منوانے کیلئے جتن کر رہی ہیں‘ جمشید اقبال چیمہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2021, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.