کالاشاہ کاکو،عطائیوںکیخلاف محکمہ صحت کاکریک ڈائون جاری،غیرقانونی میڈیکل سٹورسیل،ایکسپائرادویات برآمد

بدھ اپریل 21:38

کالاشاہ کاکو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 18 اپریل2018ء) چیف جسٹس سپریم کورٹ کے حکم پرعطائیوںکیخلاف محکمہ صحت کاکریک ڈائون جاری۔ وزیرصحت ٹاسک فورس کے سربراہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرمریدکے بلال یاسین نے عطائیوں کیخلاف مزیدگھیراتنگ کردیا۔ایک اور غیرقانونی میڈیکل سٹورسیل،ایکسپائرادویات برآمد،مقدمہ درج۔تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف سپریم کورٹ کے حکم پروزیرصحت ٹاسک فورس کے سربراہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرمریدکے بلال یاسین نے وزیرصحت خواجہ عمران نذیراور سیکرٹری ہیلتھ علی جان کی خصوصی ہدایات کی روشنی میں انسانی جانوں کیساتھ کھیلنے والے عطائیوں کیخلاف گھیرامزیدتنگ کرتے ہوئے پنجاب پولٹری میڈیکل سٹورپرچھاپہ مارکرایکسپائرڈیٹ ادویات پکڑلیں اورسیل کرنے کے بعد مقدمہ بھی درج کروادیاہے۔

(جاری ہے)

واضح رہے کہ کالاشاہ کاکو،مریدکے،نارنگ منڈی اوراسکے گردونواح سمیت ضلع شیخوپورہ بھرمیں مذکورہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولرکی زیرقیادت ٹاسک فورس کی کامیاب چھاپہ مارکاروائیوں کی بدولت کئی عطائی اپنے میڈیکل سٹوروکلینک بندکرکے روپوش ہوگئے ہیں۔جبکہ ڈپٹی ڈرگ کنٹرولربلال یاسین نے کہاہے کہ ہمارامقصدکسی کوپریشان کرنانہیں بلکہ انسانی جانوں کاتحفظ ہے۔عطائی ایے دھندے کوفی الفورچھوڑکرقانون کی بالادستی کویقینی بنائیں ورنہ جیل انکامقدرہوگی۔