آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہونے والے عوامی تھیٹر فیسٹیول کے دوسرے روز ڈرامہ ’’محلہ پونے 8‘‘ پیش کیا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 21:39

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی میں ہونے والے عوامی تھیٹر فیسٹیول کے دوسرے روز ڈرامہ ’’محلہ پونے 8‘‘ پیش کیا گیا ۔ جس کی کہانی پرویز صدیقی نے لکھی ہدایت کا رہ روفی انعم تھیں ۔ڈرامے کی کاسٹ میں ذاکر مستانہ ، ریاض شیراونی، عبدالقادر قریشی ، سلیم شیخ ،پرویز صدیقی اور شامل تھیں،خواجہ سرا ملک کادھتکارہ ہوا طبقہ ہے، اس تھیٹر پلے میں بتایاگیا ہے کہ خواجہ سرا کس طرح زندگی گزار رہے ہیںان کو اپنے روز مرہ کے معاملات میں کس طرح کی مشکلات آتی ہیںاور وہ اپنی زندگی میں آنے والی مشکلات کو کیسے حل کرتے ہیںڈرامے کے رائٹر پرویز صدیقی نے حکمرانوں کو یہ پیغام دینے کی بھی کوشش کی ہے کہ اگر ملک میں خواجہ سرا کی حکومت آجائے تو کیسے عوام کے مسائل کو حل کریں گے۔

(جاری ہے)

ڈرامہ محلہ پونے 8 کی کہانی حیدرآباد کے محلے پونے آٹھ پر مبنی تھی ۔ڈرامے کے اختتام پر میوزک کمیٹی کے چیئر مین کاشف گرامی نے کہا کہ آرٹس کونسل کے صدر محمد احمد شاہ کی کاوشوں سے کراچی میں عوامی تھیٹر بحال ہوگیا ہے لوگوں کی بڑی تعداد ان ڈراموں کو جو دیکھنے آرہی ہے یہ ہماری کامیابی ہے ۔آرٹس کونسل کراچی سے تربیت حاصل کرکے نکلنے والے نوجوان پاکستان کی میوزک ،ڈرامہ اور تھیٹر میں کامیابی حاصل کررہے ہیں۔اس ڈرامے کو دیکھنے کے لئے شائقین کی ایک بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے اداکاروں کی پرفارمنس پر خوب داد دی۔

متعلقہ عنوان :