سانگھڑ ،شہر میں پچھلے 2ماہ سے پانی کی عدم فراہمی سے شہری پریشان

بدھ 18 اپریل 2018 21:39

سانگھڑ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سانگھڑ شہر میں پچھلے 2ماہ سے پانی کی عدم فراہمی سے شہری پریشان جس کے خلاف امن پسند نوجوان کی جانب سے پریس کلب سے لے کر میونسپل آفیس تک انوکھا احتجاجی مظاہرہ مظاہرے میں اسکول کے معصوم بچے بھی شامل پانی دو پانی دو کے نعرے۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق 2 ماہ سے شہری علاقوں میں پینے کے پانی کی عدم فراہمی کے خلاف شہریوں اور امن پسند نوجوان کی جانب سے پریس کلب سانگھڑ کے سامنے انوکھا احتجاجی مظاہرہ کیا گیا مظاہرہ میں گلے میں پانی کی خالی بوتلوں اور خالی کین کا ہار گلے میں ڈال کر اپنا احتجاج ریکارڈ کرایا اس موقع پر ہاتھوں میں پلے کارڈ اٹھا رکھے تھے جن پر پانی دو پانی دو.بچے برائے فروخت قیمت صرف پانی لکھا ہوا تھا اس موقع پر امن پسند نوجوان کے رہنما اسحاق قریشی.

ظاہر شاہ. جاوید انصاری. سارنگ وسا. محمد طفیل. سید ضیا الحسن ودیگر نے کہا کہ افسوس کی بات ہے کہ سانگھڑ کے شہری علاقوں میں تقریبا 2 ماہ سے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے ہیں لیکن محکمہ ایریگیشن کی نااہلیوں کے باعث شہریوں کو پانی سے محروم رکھا گیا ہے ہمارے بچے زمین کا کھارا پانی پینے پر مجبور ہیں دوسری طرف ڈھک پاڑھ میں سڑک پر میونسپل کمیٹی کے چیئرمین کی منصوعی قبر بنا کر پھولوں کے ھار ڈالے گئے انھوں نے کہاکہ اگر ایک 7 دن تک شہر میں پانی فراہم نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کردیں گے دوسری جانب ٹی ایم او سانگھڑ منور ظریف کھاوڑ نے رابطہ پر بتایا کہ پانی کی کمی کو پورا کرنے کے لئے کوشش جاری ہیں اورکچھ مقامات پر وال تبدیل کئے ھیں سانگھڑ شھر کے ہرعلاقے میں پینے کے پانی کا شیڈول بنا دیا گیا ہے جس کی اطلاع کی کاپی ڈپٹی کمشنر سانگھڑ کودی ھے،آفس کے شکایت سینڑ میں لگائی گئی ہے تاکہ عوام الناس کو مقررہ وقت پر پانی سپلائی بحال ھو سکے گی جس علاقے میں پانی نھیں پہنچ رہا وہاں فائربرگیڈ گاڑی کے ذریعے پانی دیا جائے گا۔