ڈی آئی خان میں دو نمبر گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران سات گاڑیاں پکڑ لی گئیں

بدھ 18 اپریل 2018 21:54

ڈیرہ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈی آئی خان میں دو نمبر گاڑیوں کے خلاف خصوصی مہم کے دوران سات گاڑیاں پکڑ لی گئیں۔تفصیلات کے مطابق ڈی پی او ڈاکٹر زاہد اللہ کی ہدایت پر ڈی ایس پی سٹی سرکل سید افتخار علی شاہ نے تھانہ کینٹ کی حدود میں پانچ اور تھانہ سٹی کی حدود میں 2عدددو نمبر گاڑیوں کو برآمد کرلیا.یہ گاڑیاں مختلف راستوں سے پکڑی گئیں۔

(جاری ہے)

ڈی ایس پی سٹی سر کل سید افتخار علی شاہ نے میڈیا کو بتایا کہ دو نمبر گاڑیوں کے خلاف ڈیرہ پولیس کی کاروائی جاری رہیگی اور ایسی گاڑیوں کوزیر تحویل پولیس کیا جائیگا ۔اس حوالے سے کسی سے کوئی رعایت نہیں برتی جائیگی۔

متعلقہ عنوان :