جعلی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری سر بمہر

ناقص اجزاء کے استعمال، حفظان صحت کی خلاف ورزی پرحلیم پوائنٹ، سیمپل فیل ہونے پر واٹر فلٹریشن کمپنی سیل

بدھ 18 اپریل 2018 22:05

لاہور۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیمز نے لاہور میں کارروائیاں کر تے ہوئے 319فوڈ پوائنٹس کی چیکنگ کی، ملاوٹی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری ،نا قص اجزاء کے استعمال پرمعروف حلیم پوائنٹ اور واٹر فلٹریشن کمپنی کو پی ایف اے کا لو گو استعمال کرنے پر سیل کر دیا گیا جبکہ930کلو جعلی ا ورمضر صحت کیچپ، 1400کلو خام مال موقع پر تلف کر دیا گیا۔

نا قص انتظامات پر43 فوڈ پوائنٹس کو بھاری جرمانے، 174کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل آپریشنز رافعہ حیدر نے تفصیلات سے آگاہ کرتے ہوئے بتایا کہ فوڈ سیفٹی ٹیمز نے سوامی نگر ریلوے کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے جعلی کیچپ تیار کرنے والی فیکٹری سیل کر دی گئی۔

(جاری ہے)

کیچپ کی تیاری سٹارچ ، کیمیکل اور مضر صحت ٹیکسٹائیل رنگوں سے کی جا رہی تھی جبکہ 930کلو جعلی ا ورمضر صحت کیچپ، 1400کلو خام مال موقع پر تلف کر دیا گیا۔

اس کے علاوہ بھاٹی گیٹ کے معروف حلیم پوائنٹ کو ناقص اجزاء کے استعمال ، گندے کیمیکل ڈرموں میں پینے کا پانی رکھنے ،کچن ایریا میں بلیوں اور کھلے کوڑا دانوں کی موجودگی پر حلیم پوائنٹ کو سیل کر دیا گیا۔ بیگم کوٹ میں ایکوا نیشنل واٹر فلٹریشن کمپنی کے پروڈکشن پلانٹ کو پی ایف اے کا لو گو استعمال کرنے،نا قص پیکنگ اور لائسنس کی عدم موجودگی پر سیل کر دیا گیا۔ اے ڈی جی آپریشنز نے مزید بتایا کہ وارننگ نوٹس جاری کرنے کے بعد ایک ہفتہ میں سرپرائز چیکنگ کی جاتی ہے۔ وارننگ نوٹس میں دی گئی ہدایات پر عمل نہ کرنے اور 7روز کے اندر صلاحات نہ لانے والوں کے خلاف سخت کاروائی عمل میں لائی جائے گی۔