ْ سندھ اسمبلی میں اورنگی ٹاون میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی رابعہ مگسی کامعاملہ اٹھایا گیا

بدھ 18 اپریل 2018 22:13

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) سندھ اسمبلی میں بدھ کواورنگی ٹاون میں زیادتی کے بعد قتل کی گئی رابعہ مگسی کامعاملہ اٹھایا گیا۔

(جاری ہے)

پیپلزپارٹی کے رکن اسمبلی میرنادر مگسی نے حکومت کو سخت تنبیہ کرتے ہوئے کہا کہ رابعہ مگسی کا قتل انتہائی افسوسناک ہے ،حکومت ملوث ملزمان کو فی الفور گرفتار کرے۔انہوں نے کہا کہ ایسا نہ ہو کہ ہمارے لوگ بھی قانون ہاتھ میں لے لیں،دیر ہوگئی تو معاملہ۔میرے ہاتھ سے نکل جائیگا۔انہوں نے کہا کہ رابعہ کے قاتلوں کے نام۔پر جوگرفتار کیے ہیں وہ۔اصل ملزم نہیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :