
پریم یونین سی بی اے کے صدرحافظ سلمان بٹ کل کراچی پہنچیں گے،سٹی اسٹیشن پر فقید المثال استقبال کیا جائے گا
سٹی اسٹیشن پر پریم یونین کراچی کی تقریب حلف برداری ہوگی،حافظ سلمان بٹ ،محمود علی خان ،حافظ نعیم الرحمن اور دیگر خطاب کریں گے ، خیر محمد تونیو
بدھ 18 اپریل 2018 22:16
(جاری ہے)
پریم یونین اپنے قائد حافظ سلمان بٹ کی قیادت میں ریلوے کے مزدوروں کی فلاح و بہبود کیلئے بھرپور طریقے سے جدوجہد کرے گی ۔
راجہ عبدالمناف نے کہا کہ آج بروز جمعرات صبح11بجے ڈی ایس آفس کے باہر تقریب حلف برداری منعقد ہوگی۔ حافظ سلمان بٹ کراچی ڈویژن کے ذمہ داران سے حلف لیں گے اس موقع پر نیشنل لیبر فیڈریشن پاکستان کے مرکزی صدر رانا محمود علی خان ،حافظ سلمان بٹ ، جماعت اسلامی کراچی کے امیر حافظ نعیم الرحمن ،این ایل ایف کراچی کے صدر عبدالسلام و دیگر ذمہ داران خطاب کریں گے۔دریں اثناء نیشنل لیبر فیڈریشن کراچی ڈویژن کے صدر عبدالسلام ، جنرل سیکریٹری قاسم جمال، سینئر نائب صدر امان بادشاہ، نائب صدر محمد خالق، آرگنائزنگ شاہد ایوب خان و دیگر ذمہ داران نے کہا ہے کہ کراچی کے محنت کش حافظ سلمان بٹ کا فقید المثال استقبال کریں گے ۔ حافظ سلمان بٹ نے پاکستان میں مزدور تحریک کو زندہ کر دیا ہے ۔ پریم یونین کی کامیابی سے ریل کا مزدور خوشحال ہوگا اور ریل ترقی کی جانب گامزن ہوگی انہوں نے کہا کہ این ایل ایف اور اس کی ملحقہ یونینز کے کارکنان صبح10بجے سٹی اسٹیشن پر قائد پریم حافظ سلمان بٹ کا بھرپور طریقے سے استقبال کریں گے اور مزدوروں کے عظیم قائد کا کراچی پہنچنے پر یادگار استقبال کیا جائیگا ۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
پاکستانی طلبہ نے منیلا میں مصنوعی ذہانت کے بہترین استعمال پر ایوارڈ حاصل کرلیا
-
دریائے سوات، نہروں، نالوں ،جھیلوں میں عوام ،سیاحوں کے نہا نے، تیراکی ،کشتی رانی پر پابندی عائد
-
دریائے سوات واقعے کے دن موسم خراب تھا، ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہوسکتا تھا، بیرسٹر سیف
-
میو ہسپتال کے وارڈز میں ایئرکنڈیشنرز بند، مریض اور تیماردار پریشانی کا شکار
-
این ڈی ایم اے کا ملک بھر میں بارش، سیلاب کے حوالے سے الرٹ جاری
-
پاکستان نے بھارتی جنگی طیارے مار گرائے تھے، بھارتی دفاعی اتاشی کا اعتراف
-
یو اے ای میں20لاکھ درہم مالیت کی جائیداد رکھنے والے پاکستانیوں کی شناخت کرلی گئی
-
سپریم کورٹ آئینی بنچ کے فیصلے کے بڑے بینفیشری مولانا فضل الرحمان ہیں، بیرسٹر سیف
-
اگلے سال ملک میں گندم اور کپاس کاشت نہیں ہوگی، کسان اتحاد کا اعلان
-
راولپنڈی میں گھر سے 5 تولے سونے کے زیورات چوری، واردات میں اپنے ہی ملوث نکلے
-
ملک بھر میں 5 جولائی تک شدید بارشوں کی پیشگوئی
-
بلوچستان کی سرزمین پر دہشتگردی کا کوئی وجود برداشت نہیں کیا جائے گا، وزیر اعلیٰ میر سرفراز بگٹی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.