الیکشن کمیشن ضلع لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ 23 اپریل کو سنائیگا

بدھ 18 اپریل 2018 22:35

الیکشن کمیشن ضلع لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ 23 اپریل ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) الیکشن کمیشن آف پاکستان ضلع لاہور کی نئی حلقہ بندیوں پر اعتراضات کا فیصلہ 23 اپریل کو سنائے گا۔

(جاری ہے)

جاری بیان کے مطابق بدھ کو سندھ سے الیکشن کمیشن کے ممبر عبدالغفار سومرو کی سربراہی میں تین رکنی بنچ نے ضلع لاہور سے قومی اور صوبائی اسمبلیوں کی نئی حلقہ بندیوں پر دائر 48 اعتراضات کی سماعت کی۔ سماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کر لیا گیا جو 23 اپریل کو سنایا جائے گا۔