ضلع بھر میں پٹاخوں کی تیاری و خرید وفروخت پر پابندی عائد

بدھ 18 اپریل 2018 22:40

گوجرانوالہ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 18 اپریل2018ء) ڈپٹی کمشنر گوجرانوالہ ڈاکٹر عمر جہانگیر نے ضابطہ فوجداری کی د فعہ 144 کے تحت ضلع بھر میں چھرلیوں‘ پٹاخوں اور دیگر آتش گیر مادے کے چلانے ‘ تیار کرنے اور خرید وفروخت پر فوری پابندی عائد کر دی ہے، تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اس حکم نامے کے تحت پابند کیاگیا ہے کہ وہ اپنی اپنی تحصیلوں میں عائد کی گئی پا بندی پر عمل درآمد کو یقینی بنائیں جبکہ خلاف ورزی پر سخت قانونی کارروائی عمل میں لائے جائے گی۔

متعلقہ عنوان :