کراچی میں چارروزہ17ویں سندھ گیمز میں شرکت کیلئے حیدرآباد ڈویژن کے 485کھلاڑیوں کا دستہ حیدرآباد سے کراچی روانہ

بدھ 18 اپریل 2018 22:46

حیدرآباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 18 اپریل2018ء) آج جمعرات سے کراچی میں شروع ہونے والے چارروزہ17ویں سندھ گیمز میں شرکت کے لیے حیدرآباد ڈویژن کے 9اضلاع کے کھلاڑیوں پر مشتمل 485کھلاڑیوں کا دستہ حیدرآباد سے براستہ نیشنل ہائی وے کراچی کے لیے روانہ ہو گیا ،ڈپٹی کمشنر حیدرآبادانیس احمد دستی اوراسسٹنٹ کمشنر (جنرل)و سندھ گیمز حیدرآباد انتظامیہ کے فوکل پرسن سید عمار حسین رضوی نے کھلاڑیوں اور اسٹاف کو الوداع کیا، ڈپٹی کمشنر انیس احمد دستی نے کھلاڑیوں اور مینیجرز سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کھیلوں کی سرگرمی بچوں کی صحت اورذہنی نشونما کے لیے کارآمد ہے،اسکولوں میں کھیلوں کے اساتذہ کو بچوں کی غیر نصابی سرگرمی پر خصوصی توجہ دینے چاہیے۔

قبل ازیں اسسٹنٹ کمشنر (جنرل)و سندھ گیمز حیدرآباد انتظامیہ کے فوکل پرسن سید عمار حسین رضوی نے کراچی کے لیے روانہ ہونے والے دستہ کے سربراہ اورچیف ڈی مشن ،سندھ گیمز سید محمد ندیم کے ہمراہ کھیلوں کے سامان کی کھلاڑیوں میں تقسیم،سفری سہولتیں واخراجات،پانی،دھوپ سے بچائو کے لیے ائرکنڈیشن بسوں اوردیگرسہولیات کا جائزہ لیا اورکھلاڑیوں سے ملاقات کرکے انتظامات سے متعلق بات چیت کی۔

(جاری ہے)

کھلاڑیوں نے انتظامات پر اے سی (جنرل)سید عمار حسین رضوی کا شکریہ ادا کیا ااورکہا کہ انتظامات کے دوران حیدرآباد انتظامیہ بالخصوص ڈویژنل کمشنر حیدرآبادڈاکٹر سعید احمد منگنیجواوراے سی (جنرل)سید عمار حسین رضوی کا کردارمثالی اوربہت مثبت رہا اور انکی ذاتی دلچسپی کی بدولت کھلاڑیوں اور اسٹاف کا مورال بلند ہوا۔حیدرآباد انتظامیہ نے جس خوش دلی اور گہری دلچسپی کے ساتھ انتظامات کو پائے تکمیل تک پہنچایا ہے اس کی مثال نہیں ملتی،انشااللہ حیدرآباد ڈویژن اس بار سندھ گیمز میں نمایاں پوزیشن حاصل کرے گا، اس موقع پر اے سی (جنرل)سید عمار حسین رضوی نے کہا کہ سندھ حکومت سندھ گیمز میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہی ہے،گزشتہ دنوں وزیراعلی سندھ نے بھی تمام وزراء کو ہدایت دیں ہے کہ وہ سندھ گیمز میں شرکت کریںجو اس بات کی عکاسی ہے کہ سندھ حکومت کھیلوں کی سرگرمیوں کو فرغ دینا چاہتی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ حیدرآباد ڈویژن میں ٹیلنٹ کی کمی نہیں ہے مستقبل میں حیدرآباد ملک ودنیامیں مختلف کھیلوںمیں باصلاحیت کھلاڑی پیدا کرنے والا شہرجانا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :