جج کی رخصت ، امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمہ میں سماعت بغیر کارروائی کے 21اپریل تک ملتوی

بدھ 18 اپریل 2018 22:49

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج سہیل شیخ کی رخصت کے باعث امریکی سفارتخانے کی گاڑی کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت کے مقدمہ میں تفتیش اوپن کرنے کی درخواست پر سماعت بغیر کارروائی کے 21اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔

(جاری ہے)

بدھ کو فاضل جج نے متوفی عتیق بیگ کے والد محمد ادریس کی درخواست پر سماعت کرنا تھی ، پولیس کی جانب سے عدالت میں رپورٹ جمع کرا دی گئی ہے جس کے مطابق کرنل جوزف نے ڈرائیونگ کے دوران لاپرواہی اور غفلت کا مظاہرہ کیاتاہم کسی گواہ نے اس کے نشے میں ہونے کا بیان نہیں دیا۔

پولیس رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ سفارتی استثنیٰ کے باعث امریکی سفارت کار کو چھوڑا گیا ملزم کا سفارتی کارڈ 31 مئی 2018 تک موثر ہے۔ ملزم امریکی سفارت خانے کا ڈیفنس اتاشی ہے ۔ فاضل جج کی رخصت کے باعث کیس کی سماعت بغیر کارروائی کے 21 اپریل تک ملتوی کر دی گئی ۔ ۔۔۔