راولپنڈی،پنجاب فوڈ اتھارٹی نے مختلف کاروائیوں میں 4 فوڈ پوائنٹس سربمہر کر دیئے

جبکہ زائدالمیعاداور ناقص اشیا کی فروخت پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 79ہزارروپے جرمانہ عائدکر دیا اورمختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے

بدھ 18 اپریل 2018 22:54

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی نے راولپنڈی ڈویژن میں مختلف کاروائیوں میں 4 فوڈ پوائنٹس سربمہرکرنے کے ساتھ زائدالمیعاداور ناقص اشیا کی فروخت پرمتعدد فوڈ پوائنٹس کو مجموعی طور پر 79ہزارروپے جرمانہ عائدکر دیا اورمختلف کاروائیوں میں بھاری مقدار میں ناقص غذاتلف کرتے ہوئے متعدد کو وارننگ نوٹس جاری کر دیئے اتھارٹی کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے نیو رحمانیاں فوڈ اینڈ کیٹرنگ اور سردار جمیل کیٹرنگ یو نٹ کو کیمیکل ڈرمز، ناقص،باسی گوشت کے استعمال،گندے فریزر،کچن ایریا میں واش روم کی مو جو دگی اور صفائی کے ناقص انتظامات پر سر بمہر کر دیااٹک کی فوڈ سیفٹی ٹیموں نے ملاوٹ مافیا کے خلاف کاروائیاں کر تے ہو ئے کراچی ٹی کمپنی اور سلیم سویٹس ایند بیکرز کو غلط لیبلنگ،نان فوڈ گریڈ کلرز،گندے بر تنوںکے استعمال، ناقص سٹوریج اور صفائی کے انتظامات پر سیل کیا گیاجبکہ راولپنڈی اور گردونواح میں ہو ئے متعدد فوڈ پوائنٹس کو زائدالمیعاد اشیا کی فروخت،ملازمین کے میڈیکل کی عدم دستیابی،نیلے کیمیکل ڈرمز کے استعمال،سابقہ ہدایات پر عمل نہ کر نے اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 43ہزار500روپے جرمانہ عائد کیا ضلع چکوال،جہلم اوراٹک میںکاروائیوں کے دوران متعدد فوڈ پوائنٹس کو زائدالمیعاد اشیا،ممنوعہ چائنیز نمک کی فروخت،تاریخِ اجراع اور تنسیخ کی عدم مو جودگی،مس برانڈنگ اور صفائی کے ناقص انتظامات پر 36ہزارروپے جرمانہ عائد کیاڈویژن بھر میں مزید کاروائیوں کے دوران مختلف فوڈ پوائنٹس سے برآمد شدہ 6100کلو گرام ملاوٹی مصالحہ جات،22کلو گرام ممنوعہ چائنیز نمک،زائدالمیعاد بوتلیںاوربھاری مقدار میں مضر صحت خوراک کو تلف کر دیاگیا۔

(جاری ہے)

متعدد فوڈ پوائنٹس کو وارننگ نوٹس جاری کئے گئے۔

متعلقہ عنوان :