پیپلزپارٹی نے عام انتخابات کیلئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کرلیں

بدھ 18 اپریل 2018 22:56

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 18 اپریل2018ء) پاکستان پیپلزپارٹی نے 2018 کے عام انتخابات کے لئے پارٹی کے صوبائی اور قومی اسمبلی کے امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں جاری ایک بیان میں پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے سیکریٹری جنرل فرحت اللہ بابر نے کہا کہ صوبائی اور قومی اسمبلی کے لئے امیدواروں کی درخواستیں 3مئی2018ئ تک پارٹی کے سیکریٹریٹ واقع مکان نمبر 604، مین ڈبل روڈ، نیشنل پولیس فا ئو نڈیشن، E-11/4، اسلام آباد، پہنچ جانی چاہئیں۔

(جاری ہے)

صدر، پاکستان پیپلزپارٹی پارلیمنٹیرینز کے نام درخواست کے ساتھ 30000روپے کا PPPP کے نام بنک ڈرافٹ لازمی بھیجا جائے۔ نامکمل درخواستوں پر غور نہیں کیا جائے گا۔ن