وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں سمیت 14ملزمان کو گرفتار کر لیا

جمعرات 19 اپریل 2018 00:10

اسلام آباد ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) وفاقی پولیس نے مختلف کا رروائیوں کے دوران تین منشیات فروشوں سمیت 14ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سی4کلو 160 گر ام چرس ، 83بو تلیں شراب ،مو با ئل فون ، اسلحہ ایمو نیشن اوربرآمد کر کے مقدمات درج کر لئے ،مزید تفتیش جا ر ی ہے۔ تما م ایس ایچ اوز منشیا ت فروشوں اور جر ائم پیشہ عنا صر کے خلاف کر یک ڈاؤ ن کر تے ہو ئے ان کی گرفتار ی کو یقینی بنا ئیں ، ایس ایس پی آ پر یشنز اسلام آ باد نجیب الر حمن بگو ی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئی14ملزمان کو گرفتار کر لیا ہے، سی آئی اے پولیس کے انسپکٹر حیدر علی معہ ٹیم نے منشیا ت فروشی میں ملو ث دو ملزمان خادم سے 1050گر ام چرس اور ملزم امیر سید سے 3110گرام چرس برآ مد کر لی جبکہ اے ایس آئی ظہیر احمد نے ملزم انو ر مسیح کو گرفتار کرکے 83 بوتلیں شراب برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

تھانہ سیکرٹریٹ پولیس کے سب انسپکٹر محمد یوسف نے ملزم عثمان حسین سے پسٹل 30 بور برآمد کرلیا۔ تھانہ کوہسار پولیس کے اے ایس آئیز نوازش علی اور طارق محمود معہ ٹیم نے غیر اخلاقی سرگرمیوں میں ملوث سات ملزمان کو گرفتار کر لیا۔ ملزمان میں حسن سرفراز، گل زمان، محمد گلزار، اطہر محمود، محمد عدنان، مسماة سدرہ اور اقصیٰ بی بی شامل ہیں۔ تھانہ کراچی کمپنی پولیس کے اے ایس آئی ثناء اللہ نے ملزم ذوالقرنین اخلاق سے چھینا گیا موبائل فون برآمد کرلیا۔

تھانہ نیلور پولیس کے سب انسپکٹر محمد منیر نے ملزم حمزہ رشید سے پسٹل 30بور معہ ایمونیشن برآمد کرلیا۔ تھانہ کورال پولیس کے اے ایس آئی محمد زبیرنے چوری میں ملوث ملزم محمد زاہدکو گرفتار کر لیا۔ ملزمان کیخلاف علیحدہ علیحدہ مقدمات درج رجسٹر کرکے مزید تفتیش شروع کر دی گئی۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نجیب الر حمن بگو ی نے پولیس ٹیمو ں میں شامل افسران و ملازمان کی اچھی کا رکر دگی کو سراہتے ہو ئے تعریفی اسنا د اور نقد انعاما ت دینے کا اعلان کیا ہے،انہو ں نے تما م ایس ایچ اوز کو ہدا یا ت جا ر ی کر تے ہو ئے کہا کہ جر ائم پیشہ عناصر کے خلا ف کر یک ڈاؤن کر تے ہو ئے ان کی گرفتاری کو یقینی بنا ئیں ، تا کہ شہر یو ں کو ریلیف مہیا کیا جاسکے۔