سیدوجاہت حسین گیلانی کوسپرد خاک کردیاگیا۔نمازجنازہ میں اہم شخصیات سمیت ہزاروں افرادکی شرکت

جمعرات 19 اپریل 2018 01:00

ملتان ۔ 18اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) معروف روحانی شخصیت دربار حضرت موسیٰ پاک شہید کے سجادہ نشین اورسابق وزیراعظم سید یوسف رضاگیلانی کے بہنوئی سیدوجاہت حسین گیلانی کو بدھ کے روزدربارموسیٰ پاک شہید کے احاطے میں سپرد خاک کردیاگیا۔وجاہت حسین گیلانی منگل کی رات طویل علالت کے بعد انتقال کرگئے تھے۔نمازجنازہ جماعت اہلسنت کے سربراہ صاحبزادہ مظہرسعیدکاظمی نے پڑھائی ۔

(جاری ہے)

نمازجنازہ میں اراکین قومی وصوبائی اسمبلی ،سینیٹرز ،سیاسی ،سماجی ومذہبی رہنمائوںکی بڑی تعدادنے شرکت کی۔مریدوں کی بہت بڑی تعدادبھی نمازجنازہ میں موجودتھی ۔وجاہت حسین گیلانی کے پسماندگان میں تین بیٹے غلام مصطفی گیلانی ،سیدابوالحسن گیلانی ،سیدمحی الدین گیلانی ،دوبیٹیاں اوربھائی سابق وفاقی وزیر سید تنویر گیلانی شامل ہیں ۔اہم سیاسی شخصیات میں سیدیوسف رضاگیلانی کے علاوہ وفاقی وزیر سید جاوید علی شاہ ،سینئرسیاستدان جاویدہاشمی ،ایم این اے عبدالغفارڈوگر،سابق وزراء مخدوم احمد عالم انوراورحافظ اقبال خاکوانی بھی موجودتھے۔

متعلقہ عنوان :