ضلع کونسل عوامی توقعات او ر اعتماد پر پورا اتر رہی ہے۔حناء ارشد وڑائچ

جمعرات 19 اپریل 2018 01:00

سیالکوٹ ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) چیئر پرسن ضلع کونسل سیالکوٹ حناء ارشد وڑائچ نے کہا ہے کہ ضلع کونسل سیالکوٹ عوامی فلاح و بہبود اور سماجی ترقی کے لئے اربوں روپے کے ریکارڈ ترقیاتی منصوبے پایہ تکمیل تک پہنچا رہی ہے جس سے ترجیحی بنیادوں پر عوام کا معیار زندگی بلند ہو رہا ہے۔یہاں اپنے ایک بیان میں چیئرپرسن نے کہا کہ ضلع کونسل بے لوث عوامی خدمت کی پالیسی پر کامیابی سے عمل پیرا ہے اور مقامی عوامی نمائندوں کی زیر نگرانی ان ترقیاتی سکیموں کی بروقت تکمیل کی یقینی بنا رہی ہے۔

(جاری ہے)

حنا ء ارشد وڑائچ نے کہا کہ وہ عوامی ترقی کے اس سفر میں سب کو ساتھ لے کر چل رہی ہیں۔ ضلع کونسل عوامی توقعات او ر اعتماد پر پورا اتر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ضلع میں دیہی عوام کی ترقی و خوشحالی کا سنہری دور کامیابی کے ساتھ جاری و ساری ہے۔ دیہی عوام کو قومی ترقیاتی دھارے کا حصہ بنا دیا گیا ہے۔علاوہ ازیں رکن صوبائی اسمبلی چوہدری ارشد جاوید وڑائچ نے گندم منڈی سیالکوٹ کا دورہ کیا۔ انہوں نے مقامی تاجروں سے باہمی دلچسپی کو امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔ انہوں نے کہا کہ حکومت تاجروں کو درپیش مسائل سے بخوبی آگاہ ہے۔ حکومت ان مسائل کے فوری حل کے لئے موثر اقدامات کر رہی ہے۔