ترک صدر نے قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا، پولنگ 24 جون کو ہو گی

جمعرات 19 اپریل 2018 02:30

انقرہ ۔18 اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) ترکی کے صدر رجب طیب اردوان نے ترکی میں قبل از وقت انتخابات کا اعلان کر دیا جس کے مطابق صدارتی اور پارلیمانی انتخابات 24 جون کو ہوں گے۔

(جاری ہے)

پروگرام کے مطابق یہ انتخابات 3 نومبر 2019ء کو ہونے تھے لیکن ملک کی تازہ ترین صورتحال کو مدنظر رکھتے ہوئے ترک صدر نے یہ انتخابات ڈیڑھ سال قبل کروانے کا فیصلہ کیا ہے۔

متعلقہ عنوان :