شاہ سلمان اور ویٹی کن کے عہدے دار کا دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے پر زور

جمعرات 19 اپریل 2018 10:50

شاہ سلمان اور ویٹی کن کے عہدے دار کا دہشتگردی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکنے ..
ریاض۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ریاض میں قصرِ یمامہ میں واقع اپنے دفتر میں ویٹی کًن سٹی میں بین المذاہب مکالمے کے لئے پوپ کی نامزد کونسل کے سربراہ کیتھولک پادری جان لوئس ٹوران اور ان کے ہمراہ آنے والے وفد سے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

العربیہ ٹی وی کے مطابق ملاقات کے دوران تشدد، شدت پسندی اور دہشت گردی کو جڑ سے اکھاڑنے اور دنیا میں امن و استحکام کو یقینی بنانے میں مذاہب اور ثقافتوں کے کردار کی اہمیت پر زور دیا گیا۔

اس موقع پر سعودی عرب کے وزیر داخلہ سعود بن نائف بن عبدالعزیز، رابطہ عالم اسلامی کے سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد بن عبدالکریم العیسی ، وزیر خارجہ عادل الجبیر اور سعودی فرماں روا کے پرسنل سیکرٹری کے نائب تمیم بن عبدالعزیز السالم بھی موجود تھے۔