سعودی عرب میں پہلے گرلز سکائوٹس ادارے کااجراء

جمعرات 19 اپریل 2018 11:00

ریاض ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) سعودی سیکریٹری تعلیم برائے طالبات ڈاکٹر ھیا العواد نے مملکت کی سطح پر پہلی مرتبہ گرلز اسکائوٹس ادارہ کا افتتاح کردیا۔ سعودی ذرائع ابلاغ کے مطابق عسیر کے علاقے میں پہلے اسکائوٹس ادارے کا افتتاح کیا گیا ۔

(جاری ہے)

جس میں سیکریٹری تعلیم برائے طالبات سمیت اعلیٰ عہدیدار خواتین کی کثیر تعداد میں موجود تھی۔ العواد نے تقریب سے خطاب میںکہا کہ یہ اقدام سعودی ویژن 2030 ء کے ضمن میں کیا گیا ہے۔ اس کی بدولت سعودی طالبات موثر انداز میں بحیثیت اسکائوٹس اپنا کردار انجام دے سکیں گی۔ انھوں نے کہا کہ سکائوٹس گائیڈز پروگرام 3 مرحلوں پر مشتمل ہے۔ ایک کے تحت 7 سے 12 برس، دوسری میں 12 سے 15 اور تیسری میں 15 سے 18 بر س کی لڑکیاں شامل ہوںگی۔

متعلقہ عنوان :