بیساکھی میلے میں آئی سکھ لڑکی نے اسلام قبول کر لیا

Muqadas Farooq مقدس فاروق اعوان جمعرات اپریل 11:01

لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19 اپریل 2018ء) بھارت سے آئی یاتری خاتون کرن بالا نے اسلام قبول کرلیا۔اور مسلمان لڑکے سے شادی بھی کر لی۔۔نجی ٹی وی چینل کی ایک رپورٹ کے مطابق بھارت سے بیساکھی کے میلے میں آئی خاتون نے اسلام قبول کر لیا ہے ۔

(جاری ہے)

جس کے بعد کرن بالا کا اسلامی نام آمنہ بھی بھی رکھا گیا۔ہنجروال کے ایک رہائشی محمد حسین نے آمنہ بی بی سے شادی کی ہے۔آمنہ بی بی نے ویزے میں توسیع کیلئے وزارت خارجہ کو درخواست بھی دے دی ہے۔آمنہ بی بی کا کہنا ہے کہ میں اسلامی تعلیمات سے بہت متاثر ہوئی ہوں اور اسلام قبول کر کے میں خوش ہوں۔ویڈیو ملاحظہ کیجئے: