آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کی صورتحال، تربیلا ڈیم میں پانی کی سطح 1395.91 فٹ، منگلا میں 1088.95فٹ ہوگئی

جمعرات 19 اپریل 2018 12:18

اسلام آباد ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 19 اپریل2018ء) واپڈا نے مختلف آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعداد وشمار جاری کردیئے ہیں۔ جمعرات کو جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق دریائے سندھ میں تربیلاکے مقام پرپانی کی آمد30500 کیوسک اور اخرج 30000 کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد36700 کیوسک اور اخراج36700 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد34100کیوسک اور اخراج25000 کیوسک، دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پرپانی کی آمد 11900کیوسک اور اخراج5900کیوسک ہے ۔

(جاری ہے)

تربیلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1386فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح1395.91 فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550فٹ اورآج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ0.103 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ منگلا ڈیم کا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050فٹ، ڈیم میں پانی کی موجودہ سطح 1088.95فٹ، ڈیم میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.206 ملین ایکڑ فٹ ہے۔ چشمہ بیراج کا کم از کم آپریٹنگ لیول638.15فٹ، بیراج میں پانی کی موجودہ سطح 638.50 فٹ، بیراج میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح649فٹ اور آج قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.004 ملین ایکڑ فٹ ہے۔

متعلقہ عنوان :