فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے حوالے سے ایک نئی کہانی سامنے آگئی

جمعرات اپریل 12:03

فواد عالم کو قومی ٹیم میں شامل نہ کیے جانے کے حوالے سے ایک نئی کہانی ..
لاہور(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔19اپریل 2018ء) ٹیسٹ کرکٹر فواد عالم کو ڈراپ کرنےکا فیصلہ فرد واحد چیف سلیکٹر انضمام الحق نے کیا۔دورہ برطانیہ کیلئے قومی سکواڈ میں فواد عالم کی عدم شمولیت پر ملک بھر سے خاصی تنقید ہوئی اور وسیم اکرم اور راشد لطیف سمیت کئی سابق کرکٹ سٹارز، میڈیا اور شائقین نے اس فیصلے کو غلط قرار دیا ، چیف سلیکٹر کی قریبی شخصیات کی جانب سے یہ تاثر دیا جارہا ہے کہ فواد کو ڈراپ کرنے میں مکی آرتھر کا ہاتھ ہے مگر ذرائع نے اس بات کو غلط قرار دیدیا۔

(جاری ہے)

ایک کھلاڑی نے نام ظاہر نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ جب ٹیم کا اعلان ہوگیا تو اکیڈمی میں فواد عالم کا مکی آرتھر سے سامنا ہوا۔ اس موقع پر انھوں نے واضح طور پر کہا کہ ” میں نے اپنی پوری کوشش کی، ہارڈ لک“۔مکی آرتھر کے بارے میں مشہور ہے کہ وہ لگی لپٹی رکھنے کے عادی نہیں، انھیں سہیل خان اور وہاب کو ڈراپ کرنا تھا تو برملا خامیوں کا میڈیا میں آکر بتایا، اگر فواد سے بھی مسئلہ ہوتا تو صاف بات کرتے۔ذرائع کے مطابق البتہ انضمام الحق کسی وجہ سے فواد کو پسند نہیں کرتے اور کئی بار اپنے ساتھیوں کے سامنے کہہ چکے کہ میڈیا کی تنقید کی مجھے کوئی پروا نہیں، انھیں اندازہ نہیں تھا کہ فواد کیلئے اس قدر زیادہ آوازیں اٹھیں گی۔

متعلقہ عنوان :