
پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 333 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
پاکستان ٹیم اپنے گزشتہ روز کے سکور میں صرف 74 رنز کا ہی اضافہ کرسکی
ذیشان مہتاب
منگل 21 اکتوبر 2025
14:56

(جاری ہے)
پاکستان نے کھیل کے دوسرے روز اپنی پہلی نامکمل اننگز کا آغاز 259 رنز 5 کھلاڑی آؤٹ سے کیا تو سعود شکیل 42 اور آغا سلمان 10 رنز کے ساتھ وکٹ پر موجود تھے۔ دونوں کھلاڑیوں نے ٹیم کا اسکور آگے بڑھایا اور سعود شکیل نے اپنی ففٹی مکمل کی، سلمان علی آغا 45 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ سعود شکیل بھی 66 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئے۔
شاہین آفریدی، ساجد خان اور آصف آفریدی خاطر خواہ کارکردگی کا مظاہرہ نہ کر سکے اور تینوں کو کیشوو مہاراج نے اپنا شکار بنایا جبکہ نعمان علی 6 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔ جنوبی افریقا کی جانب سے کیشوو مہاراج نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے 7 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جبکہ دو وکٹیں سائمن ہارمر اور ایک وکٹ ربادا کے حصے میں آئی۔ پہلے روز پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا تھا۔ پاکستان کی جانب سے کپتان شان مسعود 87 جبکہ عبداللہ شفیق 57 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے تھے۔ خیال رہے کہ دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں پاکستان کو ایک صفر کی سبقت حاصل ہے۔ پاکستان نے لاہور میں کھیلے گئے پہلے ٹیسٹ میں جنوبی افریقا کو 93 رنز سے شکست دی تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 333 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا نے 4 وکٹوں پر 185 رنز بنالیے
-
ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا
-
کمشنرگولڈ کپ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں وہاڑی کی بیٹیوں کا شاندار کارنامہ، دو برونزمیڈلز اپنے نام
-
شطرنج کے گرو ڈینیئل ناروڈٹسکی 29 برس کی عمر میں چل بسے
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 333 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
-
پنڈی ٹیسٹ: پاکستانی ٹیم 333 رنز پر آؤٹ، جنوبی افریقا کی پہلی اننگز میں بیٹنگ جاری
-
قومی ٹی ٹونٹی سکواڈ کی تشکیل آخری مرحلے میں داخل، متعدد تبدیلیوں کا امکان
-
ٹرافی چاہیے تو تقریب منعقد کرتے ہیں، اس میں وصول کر لیں ، اے سی سی کا بی سی سی آئی کو جوابی خط
-
ایشین یوتھ گیمزکبڈی میں بھارت نے پاکستان کوشکست دے دی
-
سابق کپتان مصباح الحق کو اہم ذمہ داری دیے جانے کا امکان
-
رضوان کے ساتھ ٹھیک نہیں ہوا، شاہین کو کپتان بنانے پر محمد عامر کا ردعمل
-
ہیسن نے رضوان کوفلسطین اورغزہ کی حمایت پر ہٹایا،راشد لطیف کادعویٰ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.