کمشنرگولڈ کپ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں وہاڑی کی بیٹیوں کا شاندار کارنامہ، دو برونزمیڈلز اپنے نام

منگل 21 اکتوبر 2025 16:00

کمشنرگولڈ کپ تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں وہاڑی کی بیٹیوں کا شاندار کارنامہ، ..
وہاڑی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 اکتوبر2025ء) وہاڑی کی باصلاحیت بیٹیوں نے صوبائی سطح پر ایک اور اعزاز حاصل کرلیا۔ کمشنر گولڈ کپ انٹر ڈویژن پنجاب تائیکوانڈو چیمپئن شپ میں ڈسٹرکٹ وہاڑی کی نمائندگی کرتے ہوئے ملتان ڈویژن کی ٹیم نے شاندار کارکردگی دکھاتے ہوئے دو برونز میڈلز اپنے نام کیے۔

(جاری ہے)

میڈل جیتنے والی کھلاڑیوں میں سینئر تائیکوانڈو ماسٹر شہزاد بھٹی کی صاحبزادی زینت بھٹی بھی شامل ہیں۔

ڈسٹرکٹ وہاڑی سے پانچ کھلاڑیوں نے چیمپئن شپ میں حصہ لیا۔ اس موقع پر ڈسٹرکٹ وہاڑی کے صدر ڈاکٹر محمد حسین خان نے کھلاڑیوں کی شاندار کارکردگی کو قابلِ فخر قرار دیتے ہوئے کہا کہ صوبائی سطح پر نمائندگی نے ان کے حوصلے بلند کیے ہیں۔ ملتان ڈویژن کی گرلز ٹیم کے کوچ اور سفیرِ محبت پاکستان شہزاد بھٹی نے کہا کہ کھلاڑیوں نے غیر معمولی محنت اور جذبے سے کامیابی حاصل کی۔\378