ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کر دیا

میر پور میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے پانچ اسپنرز استعمال کئے

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب منگل 21 اکتوبر 2025 16:29

ویسٹ انڈیز نے ون ڈے کرکٹ کی 54 سالہ تاریخ کا منفرد ورلڈ ریکارڈ قائم کر ..
ڈھاکا (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 21 اکتوبر 2025ء ) بنگلہ دیش کے خلاف میر پور میں جاری ون ڈے انٹرنیشنل میں ویسٹ انڈیز ٹیم پورے پچاس اوورز اسپنرز سے کروانے والی پہلی ٹیم بن گئی۔ 
واضح رہے کہ میر پور میں بنگلہ دیش کے خلاف میچ میں ویسٹ انڈیز نے پانچ اسپنرز استعمال کئے۔

(جاری ہے)

 

ویسٹ انڈیز نے اکیل حسین، روسٹن چیز، کھارے پیئر، گداکیش موتی اور ایلک ایتھنیز کو استعمال کیا۔ 
علم میں رہے کہ اس سے قبل سری لنکا نے 1996ء میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 44 اوورز اسپن کے کرائے تھے۔ 
سری لنکا نے نیوزی لینڈ کے خلاف 1998ء اور آسٹریلیا کے خلاف 2004ء میں بھی اسپن کے 44 اوورز کرائے تھے۔